Iqtidar Javed

اقتدار جاوید

اقتدار جاوید کے تمام مواد

1 مضمون (Articles)

    ظفر اقبال کی ’لا تنقید‘ عملی تنقید

    ’’لا تنقید‘‘ تنقید کے اختتام، نظریے کے انہدام اور مرگ تاریخ کے مقابلے میں ایک الگ اسلوب کی تنقید کی ابتداء، نظریئے کے احیاء اور تاریخ کی حیاتِ نو کی بات کرتی ہے۔ ’’لا تنقید‘‘ اردو تنقید، نظم، نثری نظم، افسانہ، ناول اور منجملہ ان اصناف ادب کے اسلوب، تکنیک، ہیت، شعریات اور ...

    مزید پڑھیے

2 غزل (Ghazal)

    میں سنتا رہتا ہوں نغمے کمال کے اندر

    میں سنتا رہتا ہوں نغمے کمال کے اندر کئی صدائیں پرندوں میں ڈال کے اندر جو واہمے مرا اندر اجاڑ سکتے ہیں میں رکھ رہا ہوں انہیں بھی سنبھال کے اندر تمام مسئلے نوعیت سوال کے ہیں جواب ہوتے ہیں سارے سوال کے اندر جگہ جگہ پہ کوئی تو ہزارہا نشتر اتارتا ہے رگ احتمال کے اندر طرح طرح کے ...

    مزید پڑھیے

    ہزار بار وہ بیٹھا ہزار بار اٹھا

    ہزار بار وہ بیٹھا ہزار بار اٹھا بچا نہ شہر میں کچھ بھی تو چوب دار اٹھا ازل سے راہ نوردی جو تھی وہ اب بھی ہے ابھی چھٹا تھا ابھی راہ میں غبار اٹھا نفس کے تار کی گرہیں کہ کائنات کے خم سراب دل میں تھا صحرا کے آر پار اٹھا خموشیوں کے تکلم کو پوجنے والا وہی تھا بزم میں آخر گناہ گار ...

    مزید پڑھیے

3 نظم (Nazm)

    اوس سے بھرا گلاس

    وہ پھل ہے رس بھرا یا پھل کی رس بھری اساس ہے ہے سب کے سامنے یا عین درمیان پیڑ کے چھپا ہوا ہے بیج کی طرح لبوں کو کھولتی ہوئی وہ عام گفتگو ہے یا لبوں کو سیل کرتا اک معاملۂ خاص ہے مری طرح وہ شاد کام ہے یا خاندان والوں کی طرح اداس ہے وہ آ گیا تو ہو گئی ہے جامنی فضا یا اور ہے کوئی کہ جس کا ...

    مزید پڑھیے

    اندھراتا

    میں پردہ گرانے لگا ہوں پلک سے پلک کو ملانے لگا ہوں زمانہ مرے خوابوں میں آ کے رونے لگا ہے میں اونٹوں کو لے آؤں آخر کہاں جا کے چرنے لگے ہیں جہاں پر پرندے پروں کو نہیں کھولتے ہیں جہاں سرحدیں ہیں فلک جیسی قائم وہاں پاؤں دھرنے لگے ہیں میں اونٹوں کو لے آؤں واپس میں بھیڑوں کو دوہ ...

    مزید پڑھیے

    چیت کا پھول

    میں چیت کا پھول ہوں اور عاکف ہوں مٹی کے نیچے یہ چلہ کشی ہے کسی اور ہیئت میں ڈھلنے کی چالیس راتوں کا چلا ہے بھاری کناروں کا تلا ہے دریا سے اڑتی ہوا اپنی لہروں بھری شال پھیلائے بوڑھا فلک تھوڑے آنسو بہائے سیہ ابر پلکوں کی جھالر اٹھائے چمکتی ہوئی دھوپ آخر میں آئے مطلا بدن کو ...

    مزید پڑھیے