دھند میں لپٹی ایک صبح
اس بار سردیاں کچھ زیادہ ہی دیر کے لئے رک گئی تھیں۔جنور ی ختم ہونے کو آ رہا تھا مگر ٹھنڈ ابھی ختم نہیں ہوئی تھی۔شمالی علاقوں میں بھاری برف باری کا سلسلہ جاری تھا ۔مغرب سے آنے والی سرد ہوائیں چہار سو چکراتی پھرتیں۔ فجر کے وقت دھند کی چادر کبھی کبھی اتنی دبیز ہو جایا کرتی کہ سامنے ...