Iqbal Ashhar

اقبال اشہر

مقبول ترین شاعروں میں سے ایک، مشاعروں کی لازمی موجودگی

One of the most outstanding popular poets, having regular presence at mushairas.

اقبال اشہر کی غزل

    تمہاری خوشبو تھی ہم سفر تو ہمارا لہجہ ہی دوسرا تھا

    تمہاری خوشبو تھی ہم سفر تو ہمارا لہجہ ہی دوسرا تھا یہ عکس بھی آشنا سا ہے کچھ مگر وہ چہرہ ہی دوسرا تھا وہ ادھ کھلی کھڑکیوں کا موسم گزر گیا تو یہ راز جانا ادھر شناسائی تک نہیں تھی ادھر تقاضا ہی دوسرا تھا گلاب کھلتے تھے چاہتوں کے چراغ جلتے تھے آہٹوں کے جہاں برستی ہیں وحشتیں اب ...

    مزید پڑھیے

    سلسلہ ختم ہوا جلنے جلانے والا

    سلسلہ ختم ہوا جلنے جلانے والا اب کوئی خواب نہیں نیند اڑانے والا یہ وہ صحرا ہے سجھائے نہ اگر تو رستہ خاک ہو جائے یہاں خاک اڑانے والا کیا کرے آنکھ جو پتھرانے کی خواہش نہ کرے خواب ہو جائے اگر خواب دکھانے والا یاد آتا ہے کہ میں خود سے یہیں بچھڑا تھا یہی رستہ ہے ترے شہر کو جانے ...

    مزید پڑھیے

    تماشائی بنے رہیے تماشا دیکھتے رہیے

    تماشائی بنے رہیے تماشا دیکھتے رہیے یہی دنیا ہے تو کب تک یہ دنیا دیکھتے رہیے اگر اپنے بکھرنے کا نظارہ کر نہیں سکتے تو یہ کیجے کہ وہ روشن ستارہ دیکھتے رہیے کہ یوں منظر بدل جانے سے حیرانی نہیں ہوتی اگر گلشن میں رہنا ہو تو صحرا دیکھتے رہیے میاں کیا آئینے کو کھیلنے کی چیز سمجھے ...

    مزید پڑھیے

    کبھی کسک جدائی کی کبھی مہک وصال کی

    کبھی کسک جدائی کی کبھی مہک وصال کی قدم نہ تھے زمیں پہ جب وہ عمر تھی کمال کی کئی دنوں سے فکر کا افق اداس اداس ہے نہ جانے کھو گئی کہاں دھنک ترے خیال کی رفاقتوں کے وہ نشاں نہ جانے کھو گئے کہاں وہ خوشبوؤں کی رہ گزر وہ رتجگوں کی پالکی کسی کو کھو کے پا لیا کسی کو پا کے کھو دیا نہ انتہا ...

    مزید پڑھیے

    ٹھہری ٹھہری سی طبیعت میں روانی آئی

    ٹھہری ٹھہری سی طبیعت میں روانی آئی آج پھر یاد محبت کی کہانی آئی آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھا آج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی مدتوں بعد چلا ان پہ ہمارا جادو مدتوں بعد ہمیں بات بنانی آئی مدتوں بعد پشیماں ہوا دریا ہم سے مدتوں بعد ہمیں پیاس چھپانی آئی مدتوں بعد کھلی وسعت ...

    مزید پڑھیے

    یہ نہیں پہلے تری یاد سے نسبت کم تھی

    یہ نہیں پہلے تری یاد سے نسبت کم تھی ماجرا یہ تھا کہ احساس میں شدت کم تھی کس لیے چھین لیا تو نے غزالوں کا سکون اس خرابے کے لیے کیا مری وحشت کم تھی ویسے بھی اس سے کوئی ربط نہ رکھا میں نے یوں بھی دنیا میں کشش تیری بہ نسبت کم تھی تیرے کردار کو اتنا تو شرف حاصل ہے تو نہیں تھا تو کہانی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2