عمران راہب کی غزل

    سستے میں ان کو بھولنا اچھا لگا ہے آج

    سستے میں ان کو بھولنا اچھا لگا ہے آج چائے کا ایک گھونٹ بھی کافی رہا ہے آج رسی سے جھولتی ہوئی لڑکی نہیں ہے یہ یہ نا مراد عشق ہے لٹکا ہوا ہے آج کس نے کہا ہے خیر ہے میں تو نہیں گرا وہ تو شجر سے آخری پتا گرا ہے آج جھگڑا ہوں بد گمان سے چیخا ہوں فون پر یہ ساتواں تھا فون جو توڑا گیا ہے ...

    مزید پڑھیے

    یوں دیکھ نہ بے کار کا کٹھ پتلی تماشا

    یوں دیکھ نہ بے کار کا کٹھ پتلی تماشا اس دور فسوں کار کا کٹھ پتلی تماشا اس شہر کا ہر جھوٹا خدا دیکھ رہا ہے حق دار کی دستار کا کٹھ پتلی تماشا مت پوچھ ہے کل رات سے تکرار کی زد میں تصویر سے دیوار کا کٹھ پتلی تماشا پازیب کی جھنکار پہ اب خوب سجے گا ام شام بھی بازار کا کٹھ پتلی ...

    مزید پڑھیے

    اجاڑ گھر میں اداس چہرہ تھا یعنی میں تھا

    اجاڑ گھر میں اداس چہرہ تھا یعنی میں تھا وہ جس کی آنکھوں میں بہتا دریا تھا یعنی میں تھا جو پینٹنگ میں حسین لڑکی تھی یعنی تو تھی جو سر جھکائے اداس لڑکا تھا یعنی میں تھا وہ تو ہے جس پہ ہے جھیل سیف الملوک مرتی وہ جس کی مٹھی میں بانجھ صحرا تھا یعنی میں تھا تم اپنی پہلی محبتوں کے جواز ...

    مزید پڑھیے

    حسن کے وسوسے سے باہر مل

    حسن کے وسوسے سے باہر مل تو مجھے آئنے سے باہر مل رکھ بھرم کچھ تو بے لباسی کا شرم کے دائرے سے باہر مل ماورا نظم کی ہو بندش سے تو مجھے قافیے سے باہر مل وجد کی کیفیت میں چھو مجھ کو ہوش کے دائرے سے باہر مل پیار کے راگ راگ رہنے دے عشق کے فلسفے سے باہر مل ابر کی جھونپڑی سے باہر آ ریت ...

    مزید پڑھیے

    اب آپ کہہ رہے ہیں کہ چہرہ اداس ہے

    اب آپ کہہ رہے ہیں کہ چہرہ اداس ہے میں نے سنا تھا آپ کا کمرہ اداس ہے گردن ہے خودکشی کے بہانے تلاشتی ہر روز مجھ سے کہتی ہے پنکھا اداس ہے بارش میں بھیگتی ہوئی لڑکی کو کیا خبر فٹ پاتھ پر پڑا ہوا چھاتا اداس ہے کوئی نہ دیکھ پایا تو بولا نہیں کوئی گونگا ہے بد گمان تو اندھا اداس ...

    مزید پڑھیے

    لہو میں خاک شفا گوندھنے کی خواہش تھی

    لہو میں خاک شفا گوندھنے کی خواہش تھی مجھے حسین سے کچھ مانگنے کی خواہش تھی وہ جس پسر کے جگر میں اتر گئی برچھی اسی پسر کو جواں دیکھنے کی خواہش تھی مری تلاش مجھے کربلا میں لے آئی مجھے زمیں پہ خدا ڈھونڈنے کی خواہش تھی جنہوں نے لوٹا تھا مولا حسین کا لاشہ انہیں سناں سے ردا لوٹنے کی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2