Ibne Kanwal

ابن کنول

مابعد جدید افسانہ نگاروں میں شامل ۔کئی تنقیدی کتابوں کے مصنف۔ دہلی یونی ورسٹی کے شعبۂ اردو سے وابستہ۔

One of the postmodernist story writers; author of several books of criticism.

ابن کنول کے تمام مواد

10 افسانہ (Story)

    تیسری دُنیا کے لوگ

    رات قبر کے اندھیرے کی طرح تاریک اور خاموش تھی ۔ چہار طرف مہیب سناٹا چھایا ہوا تھا ۔ تھکے ہارے جسم زلفِ شب کی گھنی چھاؤں میں پناہ لے کر عالمِ خواب میں مست و سرشار تھے کہ اچانک چاروں سمتیں شفق کی طرح سرخ ہوگئیں ۔ رفتہ رفتہ وہ تمام روشنیاں نزدیک آتی گئیں ۔ ایک ہجوم تھا جو طوفانی ...

    مزید پڑھیے

    آخری کوشش

    جیل کی آہنی سلاخوں کے اندر رہتے ہوئے اسے پورا ایک مہینہ ہوچکا تھا۔ اس کے بدن کا ایک ایک جوڑ درد سے کراہ رہا تھا۔ کون کون سی اذیتیں تھیں جو اسے نہ دی جاچکی تھیں۔ لیکن وہ پتھّر کا آدمی خاموش تھا۔ جیل کے حکام گرمی میں زبان نکال کر ہانپتے ہوئے کتوّں کی طرح نالیوں میں بیٹھ چکے تھے۔ اور ...

    مزید پڑھیے

    ایک گھر کی کہانی

    وہ بالکل تنہا تھا ۔ لیکن کچھ دن پہلے وہ تنہا نہیں تھا ۔ اور اب وہ تنہائی کے ڈراونے جنگل سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہر اس جاندار سے پوچھتا جو اس جیسا تھا ۔ ’’ کیا شہر میں اب بھی انسانوں کا قتل ہورہا ہے ؟ کیا اب بھی شہر جل رہا ہے ؟‘‘ ’’ہاں ‘‘ ایک لمبے عرصہ تک وہ اپنے سوالوں کا یہ ...

    مزید پڑھیے

    بند راستے

    ہند و پاک کے راستے کھلتے ہی اسے ایسا لگا کہ اب تک وہ نظر بند تھا اور اسے آزاد کیا گیا ہو۔ اس نے سب سے پہلا کا م یہ کیا کہ ہندستان جانے کے لیے ویزا منظور کروایا اور بہت جلد اپنے گاؤں کی گلیوں کو نگاہوں میں بسا کر لاہور سے روانہ ہوا ۔ اس نے اپنے آنے کی کسی کو اطلاع نہیں دی تھی ۔ وہ سوچ ...

    مزید پڑھیے

    ایک ہی راستہ

    وہ اندر ہی اندرآتش فشاں کی طرح پک رہا تھا اور اُس کے اندرایک اضطرابی کیفیت موجزن تھی ۔ اُس نے اپنے ذہنی اور قلبی سکون کے لیے تمام طریقے اختیار کر لیے تھے لیکن ہر بار ناکام رہا ۔ وہ بالکل مایوس ہو چکا تھا اسے یقین ہوگیا تھا کہ اس عالمِ آب وگل میں چہار جانب اس قدر انتشار پھیلا ہوا ...

    مزید پڑھیے

تمام