Ibn-e-Mufti

ابن مفتی

ابن مفتی کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    برق نے جب بھی آنکھ کھولی ہے

    برق نے جب بھی آنکھ کھولی ہے آشیانوں نے خاک رولی ہے یاد کا کیا ہے آ گئی پھر سے آنکھ کا کیا ہے پھر سے رو لی ہے تم بچھا لو مصلیٔ چاہت میں نے دہلیز دل کی دھو لی ہے دل کی باتوں کو دل سمجھتا ہے دل کی بولی عجیب بولی ہے پردہ اٹھتے ہی میری نظروں سے کائنات یقین ڈولی ہے مسکرائے نہ چاند ...

    مزید پڑھیے

    شوق جب بھی بندگی کا رہنما ہوتا نہیں

    شوق جب بھی بندگی کا رہنما ہوتا نہیں زندگی سے زندگی کا حق ادا ہوتا نہیں کیا سمجھ آئیں گی تم کو عشق کی باریکیاں دل تمہارا جب تلک درد آشنا ہوتا نہیں روح و تن کا عشق یہ قائم رہے گا دائمی ختم بعد مرگ بھی یہ سلسلہ ہوتا نہیں کون ہے جو جرم کرنے کو ہے شب کا منتظر روشنی میں دن کی یارو کیا ...

    مزید پڑھیے

    نفرتیں نہ عداوتیں باقی ہیں (ردیف .. ی)

    نفرتیں نہ عداوتیں باقی ہیں گر رہیں گی تو الفتیں باقی رہ ہی جاتے ہیں سب فسانے یہاں ہیں جو باقی محبتیں باقی ٹمٹماتا دیا ہے بجھنے کو رہ گئیں کچھ ہی ساعتیں باقی ختم ہوں گی نہ یہ ملاقاتیں یار زندہ تو صحبتیں باقی جن پہ نازاں تھے یہ زمین و فلک اب کہاں ہیں وہ صورتیں باقی آج بھی ہیں ...

    مزید پڑھیے

    دل وہی اشک بار رہتا ہے

    دل وہی اشک بار رہتا ہے غم سے جو ہمکنار رہتا ہے میں نے دیکھا خرد کے کاندھوں پر اک جنوں سا سوار رہتا ہے لب تبسم میں ہو گئے مشاق دل مگر سوگوار رہتا ہے ایک لمحے بھی سوچ لوں ان کو مدتوں اک خمار رہتا ہے دل رہے بے کلی کے گھیرے میں ذہن پہ تو سوار رہتا ہے تیرے خوابوں کی لت لگی جب سے رات ...

    مزید پڑھیے

    غلط فہمی کی سرحد پار کر کے

    غلط فہمی کی سرحد پار کر کے مٹا دو فاصلے ایثار کر کے یہ کاروبار بھی کب راس آیا خسارے میں رہے ہم پیار کر کے لگیں صدیاں بنانے میں جو رشتے وہ اک پل میں چلے مسمار کر کے گلے مل کر ہی دوری دور ہوگی ملے گا کیا ہمیں تکرار کر کے سگے بھائی بھی اب اک چھت کے نیچے وہ رہتے ہیں مگر دیوار کر ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 نظم (Nazm)

    عجب ہے کھیل کیرم کا

    سفید اور سیاہ گوٹوں کے حسیں اک دائرے اندر بہت ہی سرخ رنگت کی حسیں اک گوٹ ہوتی ہے کہ جس کو رانی کہتے ہیں ہر اک کھیلنے والے کی بس اک ہی تمنا ہے اسی کیرم کے کونوں میں جو چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں انہیں آباد کرنا ہے کنیزوں سے اور رانی سے کھلاڑی چال چلتا ہے اسٹرایکر کی مدد سے آمد و رفت ان ...

    مزید پڑھیے

    مکڑی

    اگر مکڑی دکھائی دے تو ڈرتی ہے مری بیٹی بڑا ہی خوف کھاتی ہے تقاضا مجھ سے کرتی ہے کہ اس کو مار ڈالوں میں مگر کچھ سوچ کر یارو اٹھا لیتا ہوں میں اس کو اور باہر چھوڑ آتا ہوں یہی مکڑی تھی کہ جس نے وہ غار ثور میں جالا تھا کچھ ایسے بنا ڈالا کہ دشمن بھی پہنچ کر واں نہیں ان تک پہنچ پائے بڑا ...

    مزید پڑھیے

    مجھے تم سے محبت ہے

    خدا کہتا ہے بندوں سے مجھے تم سے محبت ہے تمہاری شہ رگ سے بھی میں زیادہ پاس رہتا ہوں تمہیں میں کیسے سمجھاؤں مجھے تم سے محبت ہے میں دوں تم کو مثال ایسی جسے تم سن کے برجستہ کہو آمنا صدقنا سنو ہے کون سی ہستی جو تم کو جاں سے پیاری ہے کہ جس کی زیست کا پل پل تمہیں پہ واری واری ہے دعا ...

    مزید پڑھیے