Hashmat Kamal Pasha

حشمت کمال پاشا

حشمت کمال پاشا کی نظم

    تارے

    تم بھی تارے ہم بھی تارے آؤ مل کے کھیلیں پیارے تم ہو اس آکاش کے تارے ہم ہیں دھرتی کے مہ پارے تم چندا ماما کے پیارے ہم ممی پاپا کے پیارے نیل گگن ہے تم سے روشن دھرتی ساری ہم سے روشن کام تمہارا جلتے رہنا کام ہمارا چلتے رہنا آؤ مل کے کھیلیں پیارے ہم بھی تارے تم بھی تارے

    مزید پڑھیے

    چنی منی

    چنی نے ایک گیت سنایا منی نے بھی راگ الاپا پادھا نی رے سارےگاما سارےگاما نی رے پادھا چنی نے اک ٹھمکا لگایا منی نے بھی بھاؤ بتایا الٹا سیدھا الم غلم چھم چھم چھم چھم چھم چھم

    مزید پڑھیے

    ریل گاڑی

    بھک بھک کرتی چھک چھک کرتی دیکھو ممی ہم بچوں کی ریل ہے آئی ہم انجن ہیں باقی ڈبے انگلی تھامے کپڑا پکڑے دیکھو ممی ہم بچوں کی ریل ہے ٹھہری سیٹی بجاتی شور مچاتی دھک دھک کرتی بھک بھک کرتی دیکھو ممی ہم بچوں کی ریل یہ چل دی

    مزید پڑھیے

    الٹ پلٹ

    ہم ننھے ننھے اس دنیا کے بچوں کی جو فطرت ہے وہ ایک سی ہے معصوم سی ہے گر لڑتے اور جھگڑتے ہیں پل میں یکجا ہو جاتے ہیں ہم میں نہ تو کچھ بھید بھاؤ ہے اور نہ دل میں ہم سب کے دل میں بستے ہیں مل کر سب روتے ہنستے ہیں پھر بھی اس دور ترقی میں ان بڑے بڑوں کی بستی میں اتنی لمبی دوری کیوں ہے اور ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2