ریل گاڑی

بھک بھک کرتی
چھک چھک کرتی
دیکھو ممی
ہم بچوں کی
ریل ہے آئی
ہم انجن ہیں
باقی ڈبے
انگلی تھامے
کپڑا پکڑے
دیکھو ممی
ہم بچوں کی
ریل ہے ٹھہری
سیٹی بجاتی
شور مچاتی
دھک دھک کرتی
بھک بھک کرتی
دیکھو ممی
ہم بچوں کی
ریل یہ چل دی