ہمدم کاشمیری کی غزل

    آ گماں سے گزر کے دیکھیں گے

    آ گماں سے گزر کے دیکھیں گے آسماں سے اتر کے دیکھیں گے ڈوب کر آ ابھر کے دیکھیں گے پیچ سارے بھنور کے دیکھیں گے ختم ہو رات کا طویل سفر زینہ زینہ اتر کے دیکھیں گے کس قدر ہے عمیق سناٹا اپنے اندر اتر کے دیکھیں گے کیا گزرتی ہے زندگی کے بعد آؤ کچھ دیر مر کے دیکھیں گے پاس باقی تکان ہے ...

    مزید پڑھیے

    زباں کے ساتھ یہاں ذائقہ بھی رکھا ہے

    زباں کے ساتھ یہاں ذائقہ بھی رکھا ہے تمہارا ذکر تمہارا پتا بھی رکھا ہے سجا کے دھوپ کڑی آج گھر سے نکلے ہیں کسی کے سائے کو زیر قبا بھی رکھا ہے دھمال کے لیے کیا کم زمین پڑتی ہے جو آسمان کو سر پر اٹھا بھی رکھا ہے کسی طرح سے بھی رونق بڑھے مرے گھر کی بجھا ہوا ہی سہی اک دیا بھی رکھا ...

    مزید پڑھیے

    بجھائی آگ تو روشن ہوا دھواں سا کچھ

    بجھائی آگ تو روشن ہوا دھواں سا کچھ ہمارے ہاتھ میں آیا ہے رائیگاں سا کچھ قدم قدم پہ دھڑکتا ہے دل امیدوں کا قدم قدم پہ ہے در پیش امتحاں سا کچھ کہیں پہ نقص ملے اور کوئی بات بنے وہ ڈھونڈتے ہیں مرے سود میں زیاں سا کچھ وہی تو بن گیا باعث گرانئ جاں کا رکھا تھا گھر میں کہیں پر جو خانماں ...

    مزید پڑھیے

    کوئی بھی چیز یہاں وقت ضرورت نہ ملی

    کوئی بھی چیز یہاں وقت ضرورت نہ ملی کبھی صحرا جو ملا بھی کہیں وحشت نہ ملی بند کمرے میں یہ دستور کہاں سے آیا کیوں مجھے خود سے بھی ملنے کی اجازت نہ ملی کیوں ہر ایک موڑ پہ روکا ہے تلاشی کے لئے کیوں مجھے گھر سے نکلنے کی اجازت نہ ملی اب یہی رنج مری آنکھ میں آ بیٹھا ہے توڑ کر آئنہ ...

    مزید پڑھیے

    چھٹی ہے راہ سے گرد ملال میرے لیے

    چھٹی ہے راہ سے گرد ملال میرے لیے کہ جھومتی ہے ہوا ڈال ڈال میرے لیے ہوا ہے کیا کروں جینا محال میرے لیے مرے ہی شہر سے مجھ کو نکال میرے لیے کوئی بھی کام نہیں ہو سکا ہے فرصت میں کہ کم پڑے ہیں بہت ماہ و سال میرے لیے وہ کون ہے جو مری آرتی اتارے گا سجا کے رکھا ہے کس نے یہ تھال میرے ...

    مزید پڑھیے

    وحشت ہے بہت کم تو ہے زنجیر زیادہ

    وحشت ہے بہت کم تو ہے زنجیر زیادہ چھوٹا سا مرا خواب ہے تعبیر زیادہ کیا جان میری صرف سلگنے کے لئے ہے کیجے نہ مرے جسم کی تفسیر زیادہ کس موڑ پہ دیوان کے میں رک سا گیا ہوں غالبؔ سے نظر آنے لگا میرؔ زیادہ کرتا ہوں اسی واسطے تدبیر بہت کم ہر کام میں کام آتی ہے تعبیر زیادہ کب تک یہ مرا ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 3