نیلم
سرد و منجمد رات کا ابتدائی حصہ، کمرے میں بالکل خاموشی طاری تھی اور میں لحاف میں سمٹی سمٹائی ایک افسانے کے پلاٹ پر غور کر رہی تھی۔ ایسی برفیلی راتوں میں سوائے سوچنےکے اور کرتی بھی کیا۔۔۔ لکھنا پڑھنا تو کجا، ایسے میں لحاف سے منہ نکالنا بھی دشوار لگتا ہے۔ دفعتاً میری سب سے چھوٹی ...