Hajra Masroor

ہاجرہ مسرور

پاکستان کی ممتاز فیمنسٹ افسانہ نگار، زندگی بھر مرد اساس سماج کو گھیرنے والی کہانیاں لکھتی رہیں۔

Prominent short story writer from Pakistan to highlight the excesses of the male-dominated society.

ہاجرہ مسرور کے تمام مواد

16 افسانہ (Story)

    نیلم

    سرد و منجمد رات کا ابتدائی حصہ، کمرے میں بالکل خاموشی طاری تھی اور میں لحاف میں سمٹی سمٹائی ایک افسانے کے پلاٹ پر غور کر رہی تھی۔ ایسی برفیلی راتوں میں سوائے سوچنےکے اور کرتی بھی کیا۔۔۔ لکھنا پڑھنا تو کجا، ایسے میں لحاف سے منہ نکالنا بھی دشوار لگتا ہے۔ دفعتاً میری سب سے چھوٹی ...

    مزید پڑھیے

    کمینی

    شام کے بڑھتے ہوئے اندھیرے میں۔۔۔ ’’نکل حرام زادی۔۔۔ نکل تو کمینی۔۔۔ بھاری اور کراری آوازوں کے ساتھ ساتھ شرم و حیا کے بوجھ سے دبی ہوئی مہین مہین آوازیں اسی ایک جملے کو اونچے نیچے سروں میں رٹتے رٹتے بھیانک ہوگئیں۔۔۔ گھر کے اندر سے اس جملے کے علاوہ دھمک دھیا کا شور بھی اٹھ رہا ...

    مزید پڑھیے

    فاصلے

    نانی کو عین وقت پر نانی پنے کی سوجھ رہی تھی۔۔۔ ’’بھلا چقماق پتھر میں رگڑ لگے اور چنگاری نہ گرے۔۔۔؟‘‘ نانی دروازے کے پاس اڑ کربولیں اور ستارہ کاجی چاہا کہ اپنا سر پیٹ لے۔ ’’چقماق! چقماق یہاں کہاں سے ٹپک پڑا؟‘‘ ستارہ نے بڑے ضبط کے ساتھ سوال کیا۔ ’’اے یہ ایک بات کہی کہ لڑکی ...

    مزید پڑھیے

    بے چاری

    ابھی ابھی جناب گڈو صاحب گھر میں گھسے۔ گھر سے دفتر تک نہ ہوگی تو دو میل کی مسافت تو ضرور ہوگی۔ اچھی خاصی گرمی کا زمانہ، اس پر سے سائیکل چلانے کی ورزش، گھر پہنچتے پہنچتے سانس بگڑ جاتی۔ جن دنوں یہ حضرت شادی کے ارمان میں سوکھ رہے تھے تو ایک دوست نے نہایت محبت سے مشورہ دیا تھا کہ شادی ...

    مزید پڑھیے

    سندباد جہازی کا نیا سفر

    صاحبو! ایک دو نہیں۔ تابڑتوڑ سات سفر کر چکنے کے بعد، ہاتھوں پیروں میں یوں ہی دم نہیں رہا۔ اس پر نصیبوں کا دیا سارا عیش و آرام مہیا تھا۔ بے فکری میں یکبارگی جو نیند کا غلبہ ہوا تو الف لیلہ کے اوراق میں لپٹ کر سو گیا۔ رنگا رنگ انقلابات آئے اور گزر گئے مگر میں تھکا ہارا گہری نیند سوتا ...

    مزید پڑھیے

تمام