گناہ گار شاعر کی بے گناہ نظمیں
کل میری دو نظمیں بازار گئیں جو جڑواں بہنیں تھیں مگر واپس نہیں لوٹیں ان دنوں کرفیو کے باعث کھلے عام گھومنا ممنوع تھا لیکن میں نے دن کی رفتار سے تیز بھاگتے ہوئے شہر کا چکر کاٹا رات کے سائے کے ڈر سے مسجدوں میں اعلان کروائے گئے مگر دہشت کے بستر میں دبکے لوگ کچھ نہیں جانتے کس کی پھٹی ...