Habab Hashmi

حباب ہاشمی

حباب ہاشمی کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    کہاں وہ سیم تناں ہیں کہاں وہ گل بدناں

    کہاں وہ سیم تناں ہیں کہاں وہ گل بدناں عزیز از دل و جاں ہے حدیث لالہ رخاں یہ ہم سے پوچھو جلال و جمال کیا شے ہے ہمارے گرد رہا ہے ہجوم ماہ وشاں مری نگاہ کو ہے دید کی کہاں فرصت ہیں یوں تو جلوے ہی جلوے فضا میں رقص کناں سکوں ہے کار گہ زیست میں کہاں یارو کشاں کشاں لئے پھرتی ہے گردش ...

    مزید پڑھیے

    اب مصر میں کہاں کوئی بازار معتبر

    اب مصر میں کہاں کوئی بازار معتبر یوسف ہی معتبر نہ خریدار معتبر ایسے میں سوچتا ہوں کسے معتبر کہوں ملتا نہیں ہے جب کوئی کردار معتبر رہزن چھپے ہوئے ہیں پس سنگ میل راہ مطلق نہیں ہے سایۂ اشجار معتبر تاریک شب ہے اور لرزتے ہوئے چراغ لگتے نہیں ہیں صبح کے آثار معتبر کہنے کو سرفروش ...

    مزید پڑھیے

    خود پہ وہ فخر کناں کیسا ہے

    خود پہ وہ فخر کناں کیسا ہے اس کو اپنے پہ گماں کیسا ہے کوئی جنبش ہے نہ آہٹ نہ صدا یہ جہان گزراں کیسا ہے دل دھڑکنے کی بھی آواز نہیں سانحہ کاہش جاں کیسا ہے آج تک زخم ہرے ہیں دل کے مرہم چارہ گراں کیسا ہے اس سے نزدیک نہیں ہے کوئی وہ قریب رگ جاں کیسا ہے گل کھلا ہی گئی لیلائے بہار شور ...

    مزید پڑھیے

    سنی سنائی وہ آواز مر ہی جانے دو

    سنی سنائی وہ آواز مر ہی جانے دو صدی کا غم ہے تو لمحے بکھر ہی جانے دو میں اپنی جان کی بازی لگائے بیٹھا ہوں ہر اک بلا مرے سر سے گزر ہی جانے دو لہو کے چھینٹوں سے ہو جائے گی فضا گلنار ہمارے سینے میں خنجر اتر ہی جانے دو یہ انتشار کا عالم یہ پر خطر ماحول عزیزو کاکل گیتی سنور ہی جانے ...

    مزید پڑھیے

    سوز و گداز و جذب و اثر کون لے گیا

    سوز و گداز و جذب و اثر کون لے گیا ہم سے متاع درد جگر کون لے گیا کیا ہو گیا ہے گردش دوراں تو ہی بتا حسن و جمال شام و سحر کون لے گیا شوریدگیٔ عشق کی لذت کہاں گئی سودا تھا جس میں تیرا وہ سر کون لے گیا منزل کی سمت بڑھتے نہیں کس لئے قدم اے دل متاع عزم سفر کون لے گیا دن میں حریم ناز کے ...

    مزید پڑھیے

تمام