Ghazanfar

غضنفر

شاعر،ناقد اور فکشن رائٹر۔ حساس سماجی موضوعات پر ناول اور افسانے لکھنے کے لیے مشہور۔

Poet, critic, and fiction writer, known for his writings on sensitive social issues.

غضنفر کی غزل

    اپنی نظر میں بھی تو وہ اپنا نہیں رہا

    اپنی نظر میں بھی تو وہ اپنا نہیں رہا چہرے پہ آدمی کے ہے چہرہ چڑھا ہوا منظر تھا آنکھ بھی تھی تمنائے دید بھی لیکن کسی نے دید پہ پہرہ بٹھا دیا ایسا کریں کہ سارا سمندر اچھل پڑے کب تک یوں سطح آب پہ دیکھیں گے بلبلہ برسوں سے اک مکان میں رہتے ہیں ساتھ ساتھ لیکن ہمارے بیچ زمانوں کا ...

    مزید پڑھیے

    تیز ہوتی جا رہی ہے کس لیے دھڑکن مری

    تیز ہوتی جا رہی ہے کس لیے دھڑکن مری ہو رہی ہے رفتہ رفتہ آنکھ بھی روشن مری ذہن کے خانوں میں جانے وقت نے کیا بھر دیا بے سبب ہونے لگی اک ایک سے ان بن مری جیسے جیسے گتھیوں کی ڈور ہاتھ آتی گئی کچھ اسی رفتار سے بڑھتی گئی الجھن مری ایسا لگتا ہے کہ میری سانس پھر گھٹ جائے گی پھر انا کی ...

    مزید پڑھیے

    عجیب شخص ہے پہلے مجھے ہنساتا ہے

    عجیب شخص ہے پہلے مجھے ہنساتا ہے پھر اس کے بعد بہت دیر تک رلاتا ہے وہ بے وفا ہے ہمیشہ ہی دل دکھاتا ہے مگر یہ کیا کہ وہی ایک ہم کو بھاتا ہے وہ ہوش گوش کا انساں ہے پھر بھی صحرا میں کسی دوانے کی صورت صدا لگاتا ہے خضر تو آتے نہیں ہیں مرے خرابے میں یہ کون ہے جو مجھے راستہ دکھاتا ہے ہر ...

    مزید پڑھیے

    کبھی تو موند لیں آنکھیں کبھی نظر کھولیں

    کبھی تو موند لیں آنکھیں کبھی نظر کھولیں کسی طرح سے کوئی روشنی کا در کھولیں ہوائیں سرد ہیں اوپر سے تیز بارش ہے پرند کیسے بھلا اپنے بال و پر کھولیں ہمارے سامنے اب ایسا وقت آ پہنچا کہ ہم دماغ کو باندھیں دل و جگر کھولیں بجائے آب ہو شوراب سے نمو جن کی وہ پیڑ کیسے بڑھیں کیسے برگ و ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2