فگار اناوی کی غزل

    لب پہ جھوٹے ترانے ہوتے ہیں

    لب پہ جھوٹے ترانے ہوتے ہیں کیا کریں غم چھپانے ہوتے ہیں وہ بھی کیسے زمانے ہوتے ہیں جب قفس آشیانے ہوتے ہیں یوں ہی آتی نہیں خوشی کی بہار سیکڑوں غم اٹھانے ہوتے ہیں زندگی کا کچھ اعتبار نہیں موت کے سو بہانے ہوتے ہیں اس طرح بیٹھتا نہیں چھپ کر جس کو جلوے دکھانے ہوتے ہیں

    مزید پڑھیے

    طوفاں سے بچ کے دامن ساحل میں رہ گیا

    طوفاں سے بچ کے دامن ساحل میں رہ گیا مشکل کے بعد اور بھی مشکل میں رہ گیا اک شور تھا جو گوشۂ محفل میں رہ گیا اک درد تھا جو دل سے اٹھا دل میں رہ گیا اب وہ نگاہ ناز ہوئی مائل کرم جب کوئی مدعا نہ مرے دل میں رہ گیا منزل مرے قریب سے ہو کر گزر گئی اور میں تلاش جادۂ منزل میں رہ گیا منزل ...

    مزید پڑھیے

    حدیث سوز و ساز شمع و پروانہ نہیں کہتے

    حدیث سوز و ساز شمع و پروانہ نہیں کہتے ہم اپنا حال دل کہتے ہیں افسانہ نہیں کہتے وہی مے نوش راز بادۂ الفت سمجھتے ہیں جو مستی کو رہین جام و پیمانہ نہیں کہتے سعادت سوز دل کی بھی بڑی مشکل سے ملتی ہے سر محفل ہر اک شعلے کو پروانہ نہیں کہتے ہمارا ٹوٹا ساغر ہی ہمارے کام آئے گا کسی کے ...

    مزید پڑھیے

    کسی اپنے سے ہوتی ہے نہ بیگانے سے ہوتی ہے

    کسی اپنے سے ہوتی ہے نہ بیگانے سے ہوتی ہے جو الفت ایک دیوانے کو دیوانے سے ہوتی ہے سبو سے جام سے مینا سے پیمانے سے ہوتی ہے محبت مے سے ہو کر سارے مے خانے سے ہوتی ہے کوئی قصہ ہو کوئی واقعہ کوئی حکایت ہو تسلی دل کو درد دل کے افسانے سے ہوتی ہے مری توبہ سے کہہ دو وہ بھی آ کر شوق سے سن ...

    مزید پڑھیے

    آرزو حسرت ناکام سے آگے نہ بڑھی

    آرزو حسرت ناکام سے آگے نہ بڑھی فکر اندیشۂ انجام سے آگے نہ بڑھی سوئے منزل کبھی دو گام سے آگے نہ بڑھی زندگی موت کے الزام سے آگے نہ بڑھی زلف و رخ کے سحر و شام سے آگے نہ بڑھی عاشقی رہ گزر عام سے آگے نہ بڑھی رہ گئی رفعت پرواز کی حسرت دل میں پرفشانی قفس و دام سے آگے نہ بڑھی منزل بے ...

    مزید پڑھیے

    جفائے یار کو ہم لطف یار کہتے ہیں

    جفائے یار کو ہم لطف یار کہتے ہیں خزاں کو اپنی زباں میں بہار کہتے ہیں وہ ایک سنتے نہیں ہم ہزار کہتے ہیں مگر فسانہ بہر اعتبار کہتے ہیں زمانہ قید کو سمجھے ہوئے ہے آزادی کسی کے جبر کو ہم اختیار کہتے ہیں قفس میں رہ کے مجھے یہ بھی امتیاز نہیں کسے خزاں کسے فصل بہار کہتے ہیں نفس نفس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2