Fartash Syed

فرتاش سید

فرتاش سید کے تمام مواد

15 غزل (Ghazal)

    گندھ کے مٹی جو کبھی چاک پہ آ جاتی ہے

    گندھ کے مٹی جو کبھی چاک پہ آ جاتی ہے بات بے مہریٔ افلاک پہ آ جاتی ہے آسمانوں پہ اڑو ذہن میں رکھو کہ جو چیز خاک سے اٹھتی ہے وہ خاک پہ آ جاتی ہے رنگ و خوشبو کا کہیں کوئی کرے ذکر تو بات گھوم پھر کر تری پوشاک پہ آ جاتی ہے بکھرا بکھرا سا ہے انداز تکلم ان کا اور تہمت مرے ادراک پہ آ جاتی ...

    مزید پڑھیے

    کیسۂ گل میں بند تھی خوشبو

    کیسۂ گل میں بند تھی خوشبو کس قدر خود پسند تھی خوشبو سرنگوں تھا غرور غنچہ و گل سر بسر سر بلند تھی خوشبو اہل گلشن تھے محو رامش و رنگ ہاں مگر فکر مند تھی خوشبو اڑ گئی آمد خزاں سے قبل واقعی عقل مند تھی خوشبو آن واحد میں آ کے لوٹ گئی آہوؤں کی زقند تھی خوشبو دفتر گلستاں تھا ...

    مزید پڑھیے

    سر پہ حرف آتا ہے دستار پہ حرف آتا ہے

    سر پہ حرف آتا ہے دستار پہ حرف آتا ہے تنگ ہوں لوگ تو سردار پہ حرف آتا ہے ویسے تو میں بھی بھلا سکتا ہوں تجھ کو لیکن عشق ہوں سو مرے کردار پہ حرف آتا ہے گھر کی جب بات نکل جاتی ہے گھر سے باہر در پہ حرف آتا ہے دیوار پہ حرف آتا ہے کتنا بے بس ہوں کہ خاموش مجھے رہنا ہے بولتا ہوں تو مرے یار ...

    مزید پڑھیے

    میں اپنے دل کی طرح آئنہ بنا ہوا ہوں

    میں اپنے دل کی طرح آئنہ بنا ہوا ہوں سو حیرتوں کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہوں پہنچ تو سکتا تھا منزل پہ میں مگر اے دوست میں دوسروں کے لیے راستہ بنا ہوا ہوں میں جب چلا تھا تو اپنے بھی مجھ کو چھوڑ گئے اور آج دیکھ لو میں قافلہ بنا ہوا ہوں ستم تو یہ ہے کہ ہے میری داستاں اور میں شریک متن نہیں ...

    مزید پڑھیے

    گلی کا پتھر تھا مجھ میں آیا بگاڑ ایسا

    گلی کا پتھر تھا مجھ میں آیا بگاڑ ایسا میں ٹھوکریں کھا کے ہو گیا ہوں پہاڑ ایسا خدا خبر دل میں کوئی آسیب ہے کہ اس میں کوئی نہ آیا گیا پڑا ہے اجاڑ ایسا نہ سر اٹھا پائے کوئی بھونچال مجھ میں اے وقت میں نرم مٹی ہوں سو مجھے تو لتاڑ ایسا چہار جانب پڑے ہیں پرزے نگاہ و دل کے ہمارا اس عشق ...

    مزید پڑھیے

تمام