تلوار اور قلم
تیز سی تلوار سادہ سا قلم بس یہی دو طاقتیں ہیں بیش و کم ایک ہے جنگی شجاعت کا نشاں ایک ہے علمی لیاقت کا نشاں آدمی کی زندگی دونوں سے ہے قوم کی تابندگی دونوں سے ہے جو نہیں ڈرتے قلم کی مار سے زیر کرتے ہیں انہیں تلوار سے جب قلم پاتا نہیں کوئی سبیل اس گھڑی تلوار ہے روشن دلیل حکمرانی کو ...