دلی تری چھاؤں…
دلی! تری چھاؤں بڑی قہری مری پوری کایا پگھل رہی مجھے گلے لگا کر گلی گلی دھیرے سے کہے'' تو کون ہے ری؟'' میں کون ہوں ماں تری جائی ہوں پر بھیس نئے سے آئی ہوں میں رمتی پہنچی اپنوں تک پر پریت پرائی لائی ہوں تاریخ کی گھور گپھاؤں میں شاید پائے پہچان مری تھا بیج میں دیس کا پیار گھلا پردیس ...