Chiragh Hasan Hasrat

چراغ حسن حسرت

شاعر و صحافی ، اپنے مزاحیہ کالم کے لئے مشہور

A poet and Journalist. Famous especially for his humorous columns.

چراغ حسن حسرت کی رباعی

    ’شیرازہ ‘ بکھرنا

    مولانا چراغ حسن حسرت بے حد ذہین و فطین اخبار نویس ، شاعر ، ادیب و نقاد ہونے کے علاوہ اعلیٰ پایہ کے زبان داں تھے۔ ہر ایک کا مذاق اڑانا تو ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا ۔ وہ ہفتہ وار ’’شیرازہ‘‘ شائع کرتے تھے۔ ایک بار جو شامت آئی تو حکیم یوسف حسن پر طنز کیا : ’’حکیم صاحب!اپنے پرچے ...

    مزید پڑھیے

    زیست کا حاصل

    کسی مشاعرے میں حفیظ جالندھری اپنی غزل سناتے سناتے چراغ حسن حسرت سے مخاطب ہوکر بولے: ’’حسرت صاحب! مصرع اٹھائیے۔‘‘ اور حسرت صاحب نہایت بیچارگی سے کہنے لگے : ’’ضرور اٹھاؤں گا ، اپنی تو عمر ہی غزلوں کے مصرعے اٹھانے اور مردوں کو کندھا دینے میں کٹ گئی ہے۔‘‘

    مزید پڑھیے

    لمبا قد اور چھوٹے آم

    چراغ حسن حسرت کا قد لمبا تھا ۔ ایک روز بازار گئے ۔ آموں کا موسم تھا ۔ ایک دوکاندار سے بھاؤ پوچھا ۔ دوکاندار نے پانچ آنے سیر بتایا۔ حسرت نے کہا۔ ’’میاں آم تو بہت چھوٹے ہیں ۔‘‘ دوکاندار نے کہا۔’’میاں نیچے بیٹھ کر دیکھو آم چھوٹے ہیں یا بڑے ۔ قطب مینار سے تو بڑی شے بھی چھوٹی نظر ...

    مزید پڑھیے