لمبا قد اور چھوٹے آم

چراغ حسن حسرت کا قد لمبا تھا ۔ ایک روز بازار گئے ۔ آموں کا موسم تھا ۔
ایک دوکاندار سے بھاؤ پوچھا ۔ دوکاندار نے پانچ آنے سیر بتایا۔ حسرت نے کہا۔
’’میاں آم تو بہت چھوٹے ہیں ۔‘‘
دوکاندار نے کہا۔’’میاں نیچے بیٹھ کر دیکھو آم چھوٹے ہیں یا بڑے ۔ قطب مینار سے تو بڑی شے بھی چھوٹی نظر آتی ہے۔‘‘