آصف الدولہ کا امام باڑہ لکھنؤ
آصف الدولۂ مرحوم کی تعمیر کہن جس کی صنعت کا نہیں صفحۂ ہستی پہ جواب دیکھ سیاح اسے رات کے سناٹے میں منہ سے اپنے مہ کامل نے جب الٹی ہو نقاب در و دیوار نظر آتے ہیں کیا صاف و سبک سحر کرتی ہے نگاہوں پہ ضیائے مہتاب یہی ہوتا ہے گماں خاک سے مس اس کو نہیں ہے سنبھالے ہوئے دامن میں ہوائے ...