میرے خاموش خدا
مرے خاموش خدا ساتھ مرے بول ذرا مرے اندر تو اتر میری تمنا میں دھڑک میں جو آنکھوں میں تھکن رکھ کے سفر کرتی ہوں مری راتوں کو مرے خواب نہ ڈس جائیں کہیں میرے اندر وہ خیالات نہ بس جائیں کہیں جن کو ممنوعہ زمینوں کی حکایات کہا جاتا ہے تیرگی پر جسے لکھی ہوئی وہ رات کہا جاتا ہے جس کی قسمت ...