فراہم جس قدر عشرت کے ساماں ہوتے جاتے ہیں
فراہم جس قدر عشرت کے ساماں ہوتے جاتے ہیں سکون روح سے محروم انساں ہوتے جاتے ہیں کبھی طرز تغافل تھے یہی انداز محبوبی جو اب صرف نوازش ہائے پنہاں ہوتے جاتے ہیں شباب و حسن روز افزوں کا ان کے کچھ یہ عالم ہے کہ ہم شرمندۂ شوق فراواں ہوتے جاتے ہیں ابھی جامے مئے رنگیں لب لعلیں تک آیا ...