Bismil Allahabadi

بسمل الہ آبادی

نوح ناروی کے شاگرد، شاعری میں عوامی روز مرہ کو جگہ دی، غزلوں کے ساتھ اہم مذہبی اور ملی شخصیات پر نظمیں لکھیں

A disciple of Nooh Naravi, wrote on the day-to-day experiences of life and poems on social and religious personalities

بسمل الہ آبادی کی نظم

    مہاتما گاندھی

    سنا رہا ہوں تمہیں داستان گاندھی کی زمانے بھر سے نرالی ہے شان گاندھی کی رہے رہے نہ رہے اس میں جان گاندھی کی نہ رک سکی نہ رکے گی زبان گاندھی کی یہی سبب ہے جو وہ دل سے سب کو پیارا ہے وطن کا اپنے چمکتا ہوا ستارا ہے بنا تھا مست کوئی اور کوئی سودائی ہر ایک سمت تھی غفلت کی جب گھٹا چھائی تو ...

    مزید پڑھیے

    برسات کی شام

    کس قدر دل کش سہانی شام ہے برسات کی بولنے والی ہے اب تصویر گویا رات کی دامن مغرب میں پوشیدہ رخ خورشید ہے آمد آمد ہے قمر کی اس کا شوق دید ہے خامۂ قدرت کے پائے ڈھب شفق کے رنگ میں سر بہ سر ڈوبے ہوئے ہیں سب شفق کے رنگ میں سر اٹھا کر آسماں کی جامہ زیبی دیکھیے اس کی رنگینی میں کیا ہے دل ...

    مزید پڑھیے

    جمنا جی

    ناز کیوں ہو نہ تجھے کرشن دلاری جمنا تو تو رادھا کی سہیلی بنی پیاری جمنا رتبہ عالی ہے ترا مرتبہ بھاری جمنا ہر جگہ فیض اتم رہتا ہے جاری جمنا ہے یقیں گرم کسی دن بھری محفل ہوگی راس منڈل کی وہ لیلا لب ساحل ہوگی مٹ گیا لطف ترا چھن گیا گہنا تیرا جب کنھیا نہیں بے لطف ہے رہنا تیرا غم اٹھانا ...

    مزید پڑھیے