Bekhud Mohani

بیخود موہانی

ممتاز شاعر، مصنف اور شارح۔ غالب کے کلام کی شرح کے لیے مشہور۔ ’گنجینۂ تحقیق‘ کے نام سے شاعری پر تنقیدی مضامین کی کتاب بھی شائع ہوئی

Prominent poet and writer, well-known for his annotations of Mirza Ghalib, also published a critical book on poetry called Ganjina-e-Tahqeeq

بیخود موہانی کے تمام مواد

26 غزل (Ghazal)

    جب ناز عشق حسن کے قابل نہیں رہا

    جب ناز عشق حسن کے قابل نہیں رہا پھر وہ کچھ اور ہی ہے مرا دل نہیں رہا کہتی ہے دل کے حال پہ گھبرا کے بے خودی یہ آپ میں بھی آنے کے قابل نہیں رہا اک جلوہ پیش پیش ہے اور بڑھ رہے ہیں ہم اب کچھ خیال دوریٔ منزل نہیں رہا دنیا یہی ہے شک ہے تو اس کو مٹا کے دیکھ پھر کچھ نہیں جہان میں جب دل نہیں ...

    مزید پڑھیے

    تا حشر تو فراق کا احساں ہے اور ہم

    تا حشر تو فراق کا احساں ہے اور ہم کیا بعد حشر بھی شب ہجراں ہے اور ہم دنیا تو جانتی ہے کہ زنداں ہے اور ہم ہم جانتے ہیں خلوت جاناں ہے اور ہم پیری ہے اور کوشش درماں ہے اور ہم میداں ہے اور عمر گریزاں ہے اور ہم کس کو بھلا نصیب ہوئی ایسی سلطنت حد خیال تک یہ بیاباں ہے اور ہم اک نام ...

    مزید پڑھیے

    کہتے ہیں تیری لاش پہ آیا نہ جائے گا

    کہتے ہیں تیری لاش پہ آیا نہ جائے گا تو ان سے خاک میں بھی ملایا نہ جائے گا رحمت پہ تجھ کو ناز ہے عصیاں پہ مجھ کو ناز سر تیرے سامنے تو جھکایا نہ جائے گا نظروں سے گرنے والے کو کافی ہے اک نظر کچھ نقش پا نہیں کہ اٹھایا نہ جائے گا تکلیف کر تبسم پنہاں سے پوچھ لے زخم نہاں کو مجھ سے دکھایا ...

    مزید پڑھیے

    پابند حکم گریۂ بے اختیار ہوں

    پابند حکم گریۂ بے اختیار ہوں میں سیل آبشار ہوں ابر بہار ہوں ابر بہار ہوں نہ فضائے بہار ہوں میں گرد دامن چمن روزگار ہوں اے باغبان گلشن ہستی بتا مجھے اپنی بہار ہوں کہ چمن کی بہار ہوں ہیں یاں کے ذرے ذرے میں بے تابیاں مری میں جان بے قرار و دل بے قرار ہوں کہتا ہے حسن یار سے حسن نگاہ ...

    مزید پڑھیے

    وہی عاشق ہے قاتل کا نہ جو شاکی وہاں ہوگا

    وہی عاشق ہے قاتل کا نہ جو شاکی وہاں ہوگا جسے دار جزا سمجھے ہیں دار امتحاں ہوگا جدا سب عالموں سے ایک دن تیرا جہاں ہوگا محبت کی زمیں ہوگی وفا کا آسماں ہوگا نہ میں دیر و حرم سمجھوں نہ میں عرش و ارم جانوں جہاں سجدے کو دل جھک جائے تیرا آستاں ہوگا امیدیں دل کی وابستہ ہیں میدان قیامت ...

    مزید پڑھیے

تمام