سب کا پیارا
ایک دن لالو روتے آئے آنسوؤں سے منہ دھوتے آئے ابا نے آ کر چمکارا کیوں روتے ہو کس نے مارا بھائی جان نے پوچھا آ کر آئے مار کہاں سے کھا کر دادی گرتی پڑتی آئیں لٹھیا کھٹ کھٹ کرتی آئیں لالو کو جو روتے دیکھا پوچھا بیٹا کس نے مارا آ جا میری گود میں آ جا میرا بنا میرا راجا اماں آئیں آپا ...