پھرکی

آؤ آؤ پھرکی بنائیں
اور ہوا میں خوب نچائیں
آؤ چلیں اور کاغذ لائیں
نیلا پیلا کاغذ لائیں
لالو پیلا کاغذ لائے
کالو نیلا کاغذ لائے
لالو جا کر قینچی لائے
کالو جا کر لیئی لائے
لالو نے پھر کاغذ کاٹے
آڑے ترچھے ٹیڑھے بانکے
پھر ان سب ٹکڑوں کو موڑا
اور سب کو لیئی سے جوڑا
لو اب وہ تیار ہے پھرکی
پیلی پیلی نیلی نیلی
ایسی پھرکی بنائی سب نے
پھلواری میں پھول ہوں جیسے
لالو نے لی پیلی پھرکی
کالو نے لی نیلی پھرکی
اک بچی تھی پیلی پھرکی
وہ آ کر راجو نے لے لی
لالو بھی خوش کالو بھی خوش
ننھے منے سے راجو بھی خوش