علی! علی!
لگ بھگ پینتیس برس پہلے کا پنجاب۔۔۔ یہ اسی دو رکے پنجاب کی ایک سچی کہانی ہے۔ ان دنوں پنجاب کے دیہات میں بہت سی عام کہاوتوں میں سے ایک کہاوت یہ بھی تھی کہ مرد ہمیشہ شراب یا عورت کے باعث ہی پولیس کے چنگل میں پھنستا ہے۔ کم از کم ورسا سنگھ کے معاملے میں یہ کہاوت واقعی درست ثابت ...