Balwant Singh

بلونت سنگھ

ممتاز ترقی پسند فکشن نویس۔

Noted progressive fiction writer.

بلونت سنگھ کی رباعی

    پہلا پتھر

    تب شاستری اور فریسی ایک عورت کو لائے جو بدکاری میں پکڑی گئی تھی، اور اس کو بیچ میں کھڑا کر کے کہا، اے استاد! یہ عورت بدکاری کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے۔ موسیٰ کے قانون کے مطابق ایسی عورت کو سنگسار کرنا جائز ہے۔ سو تو اس عورت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ جب وہ اس سے پوچھتے رہے تو اس نے ...

    مزید پڑھیے

    جگا

    ماجھاکے علاقے میں بھیکن ایک چھوٹا ساغیر معروف گاؤں تھا۔ مشکل سے سو گھرہوں گے۔زیادہ تر سکھوں کی آبادی تھی مگریہاں ایک بات تھی، وہ یہ کہ بعض اوقات کوئی غیر معمولی خاص حسین لڑکی وجود میں آتی جس کے ساتھ کسی نوجوان مرد کے عشق کی داستان اس قدررومان پرور ہوتی کہ سسّی پنو،، سوہنی ...

    مزید پڑھیے

    راستہ چلتی عورت

    یہ کوئی شعلہ نہیں تھا، بلکہ بوٹا سنگھ کی نئی نویلی بیر بہوٹی سی دلہن کے سرخ دوپٹے کا آنچل تھا، جو تیز گرم ہوا کے جھونکوں میں پھڑپھڑا رہا تھا۔ اب وہ کوٹ گوراں نام کے گاؤں کے قریب پہنچ چکے تھے، شادی کے بعد پہلی بار بوٹا سنگھ بیوی کو اس کے میکے سے اپنے گاؤں کو لے جا رہا تھا۔ تقریباً ...

    مزید پڑھیے

    دیش بھگت

    شام ہوچکی تھی۔ میں چھوٹے بھائی کو چٹھی لکھ رہا تھا کہ اتنے میں چچا اندر داخل ہوئے، بغیر کسی تمہید کے بولے، ’’سنو! آج ذرا خاص کام ہے۔ تم کو میرے ساتھ چلنا ہوگا۔‘‘ ’خاص کام‘ والے الفاظ سن کر میں نے سرہانے سے صفا(۱) جنگ اٹھائی اور اسے فرش پر ٹیک اٹھ کھڑا ہوا۔ ’’مسلمانوں کا محلہ ...

    مزید پڑھیے

    تین باتیں

    ردیل سنگھ گوردوارہ ڈیرہ صاحب کے صحن میں سویا ہوتا تو اسے منہ اندھیرے ہی جاگنا پڑتا۔ چونکہ گوردوارے میں صبح ہی صبح شبدکیرتن شروع ہو جاتا تھا اور صحن کی صفائی کے لیے مسافروں کو جگانا پڑتا تھا، اس لیے چھت پر دیر تک سویا رہا۔ یہاں تک کہ سورج نکل آیا اور تیز دھوپ میں شیر پنجاب ...

    مزید پڑھیے

    ہندوستاں ہمارا

    ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا اقبال جگجیت سنگھ اپنی بیوی کی تلاش میں تھا۔ بھلا اتنے بڑے جوڑ میلے میں ایک عورت کو ڈھونڈ نکالنا بھی کوئی آسان کام تھا۔ سکھوں کا جوڑ میلہ ایک برس میں ایک ہی مرتبہ لگتا تھا۔ گورو ارجن دیوجی مہاراج کی یاد میں بڑے بڑے دیوان لگتے۔ پنجاب کے دور ...

    مزید پڑھیے

    پیپر ویٹ

    وہ کتنا خوش تھا۔ آخر چھبیس برس کی عمر بھی کیا ہوتی ہے۔ اسے ترقی دے کر اب بنک کا منیجر بنا دیا گیا تھا۔ آہا! اس کی مسرت کا بھلا کیا ٹھکانہ تھا۔ وہ دفتر سے گھر اڑ کر پہنچا۔ جب وہ مدن مینشنز کے صحن میں داخل ہوا تو دفعتاً اس کے لبوں کی مسرت معدوم ہوگئی۔ اس کی بیوی آج پھر ڈرائنگ روم کی ...

    مزید پڑھیے

    سورما سنگھ

    پچھلی گرمیوں میں جب تفریح کے لیے پہاڑ پر گیا تو وہاں لوگوں کا غیر معمولی رش پایا۔ کوئی ہوٹل، کوئی مکان یا دھرم شالہ خالی نہ تھی۔ بہت دوڑ دھوپ کے بعد کہیں گوردوارے میں جگہ ملی۔ ایک معمولی سا کمرہ تھا اور اس کے ساتھ ایک چھوٹا سا باورچی خانہ۔ گوردوارے میں تین روز تک تو مفت رہنے کی ...

    مزید پڑھیے

    تعویذ

    ’’چار نمبر صاحب دو روپے مانگتے ہیں۔‘‘ بیرے کا مطلب یہ تھا کہ جو صاحب کمرہ نمبر 4 میں ٹھہرے ہوئے ہیں وہ دو روپے طلب کرتے ہیں۔ مجھے تعجب ہوا اور غصہ بھی آیا کہ یہ شگوفہ کیسا؟ جو مسافر ہوٹل میں قیام پذیر ہو اس سے ہم روپیہ وصول کرنے کے عوض الٹا اسی کو اپنی گرہ سے روپے ادا کریں۔ میں ...

    مزید پڑھیے

    لمحے

    سوم کا دن تھا۔ یوں تو میں اپنے دوستوں کی بہت قدر کرتا ہوں لیکن کبھی کبھی جی چاہتا ہے کہ دوستوں کی صورت تک نہ دکھائی دے اورمیں محض اپے لیے ہی ہوکر رہ جاؤں۔ میرے دوستوں کی تعداد بہت کم ہے، اس لیے مجھے ایسے دن بھی میسر آجاتے ہیں۔ جس روز کا میں ذکر کر رہا ہوں، وہ اسی قسم کا دن تھا۔ صبح ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3