سمندر
جیسے غم ہستی کا ہیولیٰ ہی قمر ہو جیسے کسی عارف کی دعاؤں کا اثر ہو جیسے کہ بقا زاد ہو سرگرم سفر ہو
جیسے غم ہستی کا ہیولیٰ ہی قمر ہو جیسے کسی عارف کی دعاؤں کا اثر ہو جیسے کہ بقا زاد ہو سرگرم سفر ہو
ہر صدا جاں بہ لب ہر نوا جاں بہ لب ہر ندا جاں بہ لب دلبری کرب زا عاشقی کرب زا آگہی کرب زا خاک داں نے سنا عرشیاں نے سنا ہر زماں نے سنا یہ ابد کا گلا یہ ابد کا گلا یہ ابد کا گلا مجھ کو وسعت ملے مجھ کو وسعت ملے مجھ کو وسعت ملے
نغمہ بولا میں بھی زخمی شعلہ بولا میں بھی زخمی کتبہ بولا میں بھی زخمی