Athar Nafees

اطہر نفیس

نئی غزل کے ممتاز پاکستانی شاعر۔ اپنی غزل ’وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا۔۔۔۔۔‘ کے لئے مشہور جسے کئی گلوکاروں نے آواز دی ہے

Prominent Pakistani exponent of new Urdu ghazal, famous for his ghazhal 'Wo ishq jo hum se rooth gaya' sung by many singers.

اطہر نفیس کے تمام مواد

22 غزل (Ghazal)

    فرزانوں کی اس بستی میں ایک عجب سودائی ہے

    فرزانوں کی اس بستی میں ایک عجب سودائی ہے کس کے لیے یہ حال ہے اس کا کون ایسا ہرجائی ہے کس کے لیے پھرتا ہے اکیلا شہر کے ہنگاموں سے دور کون ہے جس کی خاطر اس کو تنہائی راس آئی ہے کس کے لب و رخسار کی باتیں ڈھل جاتی ہیں غزلوں میں کس کے خم کاکل کی کہانی وجہ سخن آرائی ہے کون ہے جس کی ...

    مزید پڑھیے

    دم بہ دم بڑھ رہی ہے یہ کیسی صدا شہر والو سنو

    دم بہ دم بڑھ رہی ہے یہ کیسی صدا شہر والو سنو جیسے آئے دبے پاؤں سیل بلا شہر والو سنو خاک اڑاتی نہ تھی اس طرح تو ہوا اس کو کیا ہو گیا دیکھو آواز دیتا ہے اک سانحہ شہر والو سنو یہ جو راتوں میں پھرتا ہے تنہا بہت ہے اکیلا بہت ہو سکے تو کبھی اس کا بھی ماجرا شہر والو سنو یہ ہمیں میں سے ہے ...

    مزید پڑھیے

    دل کی مسرتیں نئی جاں کا ملال ہے نیا

    دل کی مسرتیں نئی جاں کا ملال ہے نیا میری غزل میں آج پھر ایک سوال ہے نیا اب جو کھلے ہیں دل میں پھول ان کی بہار ہے نئی اب جو لگی ہے دل میں آگ اس کا جلال ہے نیا اس کے لیے بھی غمزۂ ناز و ادا کا وقت ہے اپنے لیے بھی موسم ہجر و وصال ہے نیا اس میں بھی خود نمائی کے رنگ بہت ہیں ان دنوں اپنے ...

    مزید پڑھیے

    کیا بات نرالی ہے مجھ میں کس فن میں آخر یکتا ہوں

    کیا بات نرالی ہے مجھ میں کس فن میں آخر یکتا ہوں کیوں میرے لیے تم کڑھتے ہو میں ایسا کون انوکھا ہوں وہ لمحہ یاد کرو جب تم اس قلب سرا میں آئے تھے اس روز سے اپنا حال ہے یہ کبھی ہنستا ہوں کبھی روتا ہوں کچھ بھولی بسری یادوں کا البیلا شہر بسایا ہے کوئی وقت ملے تو آ نکلو یہیں ملتا ہوں ...

    مزید پڑھیے

    سوچتے اور جاگتے سانسوں کا اک دریا ہوں میں

    سوچتے اور جاگتے سانسوں کا اک دریا ہوں میں اپنے گم گشتہ کناروں کے لیے بہتا ہوں میں بیش قیمت ہوں مری قیمت لگا سکتا ہے کون تیرے کوچے میں بکوں تو پھر بہت سستا ہوں میں خواب جو دیکھے تھے میں نے وہ بھی اب دھندلا گئے اب تو تم آ جاؤ صاحب اب بہت تنہا ہوں میں جل گیا سارا بدن ان موسموں کی آگ ...

    مزید پڑھیے

تمام