Aslam Habeeb

اسلم حبیب

اسلم حبیب کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    کٹ گئیں ساری پتنگیں ڈور سے

    کٹ گئیں ساری پتنگیں ڈور سے چلتی ہیں کیسے ہوائیں زور سے بے وفا سارے پرندے ہو گئے دوستی اپنی بھی تھی اک مور سے چند جذبے جنگ میں مشغول تھے رات بھر میں سو نہ پایا شور سے آخرش سورج اڑا کے لے گئے بھیک کب تک مانگتے ہم بھور سے اک نہ اک دن سرد جھونکے آئیں گے رابطہ رکھئے گھٹا گھنگھور ...

    مزید پڑھیے

    کسی کی یاد کا سایا تھا یا کہ جھونکا تھا

    کسی کی یاد کا سایا تھا یا کہ جھونکا تھا مرے قریب سے ہو کر کوئی تو گزرا تھا عجب طلسم تھا اس شہر میں بھی اے لوگو پلک جھپکتے ہی اپنا جو تھا پرایا تھا مجھے خبر ہو جو اپنی تو تم کو لکھ بھیجوں ابھی تو ڈھونڈ رہا ہوں وہ گھر جو میرا تھا کسی نے مڑ کے نہ دیکھا کسی نے داد نہ دی لہولہان لبوں ...

    مزید پڑھیے

    نظر کا فکر کا فن کا ایاغ روشن کر

    نظر کا فکر کا فن کا ایاغ روشن کر چراغ بعد میں پہلے دماغ روشن کر زمانے بھر کے سبھی راز کھل ہی جائیں گے ابھی تو جادۂ دل کا سراغ روشن کر یہ شمعیں کام نہیں آتیں رزم گاہوں میں یہاں تو اپنے لہو کے چراغ روشن کر گھنے اندھیرے میں ڈوبی ہے کائنات تری زمیں پہ لا کے فلک کے چراغ روشن کر یہی ...

    مزید پڑھیے

    لٹی بہار کا سوکھا گلاب رہنے دو

    لٹی بہار کا سوکھا گلاب رہنے دو ہماری آنکھوں میں کوئی تو خواب رہنے دو نئے سرے سے چلو کوئی عہد کرتے ہیں وفا جفا کا پرانا حساب رہنے دو تمام عمر گزاری ہے ان دیاروں میں خلوص ہوگا یہاں دستیاب رہنے دو خمار اترا نہیں ہے ابھی تو اشکوں کا ابھی یہ ساغر و مینا شراب رہنے دو اٹھائے پھرتے ...

    مزید پڑھیے

    کوئی گلاب یہاں پر کھلا کے دیکھتے ہیں

    کوئی گلاب یہاں پر کھلا کے دیکھتے ہیں چلو خرابۂ جاں کو سجا کے دیکھتے ہیں جہاں کو بھول کے تم کو بھلا کے دیکھتے ہیں اب اپنے آپ کو دل سے لگا کے دیکھتے ہیں بگڑ گئے تھے جسے سن کے وقت کے تیور جہاں کو بات وہی پھر سنا کے دیکھتے ہیں کبھی کسی کا بھی احساں نہیں لیا ہم نے اب اپنے سر پہ یہ ...

    مزید پڑھیے

تمام