Asjad Nazri Nazar

اسجد ناظری نظر

اسجد ناظری نظر کے تمام مواد

2 غزل (Ghazal)

    زمانہ صورت دیوار کیوں ہے

    زمانہ صورت دیوار کیوں ہے یہ خاموشی سر بازار کیوں ہے ادھر کچھ روز سے ہاتھوں میں اپنے بجائے شاخ گل تلوار کیوں ہے یہاں ہر راستہ ہے صاف سیدھا مگر ہر شخص کج رفتار کیوں ہے جو بستی چین سے سوتی تھی شب بھر وہ بستی خوف سے دو چار کیوں ہے بتاؤ بک گئے تم بھی نظرؔ کیا مقفل اب لب اظہار کیوں ...

    مزید پڑھیے

    کدورت سے غبار آلودہ آئینہ نہیں رہتا

    کدورت سے غبار آلودہ آئینہ نہیں رہتا مرے چہرے پہ کوئی دوسرا چہرہ نہیں رہتا غموں کی دھوپ سے چہرے وہاں مرجھائے رہتے ہیں تری زلف معنبر کا جہاں سایہ نہیں رہتا کوئی منظر بھی ہو افسردہ افسردہ سا لگتا ہے تصور میں کسی کا جب رخ زیبا نہیں رہتا در و دیوار سے یہ کیسی ویرانی ٹپکتی ہے تری ...

    مزید پڑھیے