رموز محبت
1 جب آنکھ کھول کے دیکھا تو ہو گیا مستور یہ میرا دیدۂ بینا ہی اک حجاب ہوا تو چھپ گیا مہ و انجم میں لالہ و گل میں ہر ایک جلوۂ رنگیں ترا نقاب ہوا جب آنکھ بند ہوئی تو ہی جلوہ آرا تھا 2 مری زبان کھلی شرح عاشقی کے لیے مرا بیاں تھا مرقع مری خجالت کا ہر ایک حرف میں تھا غیریت کا افسانہ مری ...