تمہاری فرقت میں میری آنکھوں سے خوں کے آنسو ٹپک رہے ہیں
تمہاری فرقت میں میری آنکھوں سے خوں کے آنسو ٹپک رہے ہیں سپہر الفت کے ہیں ستارے کہ شام غم میں چمک رہے ہیں عجیب ہے سوز و ساز الفت طرب فزا ہے گداز الفت یہ دل میں شعلے بھڑک رہے ہیں کہ لالہ و گل مہک رہے ہیں بہار ہے یا شراب رنگیں نشاط افروز کیف آگیں گلوں کے ساغر چھلک رہے ہیں گلوں پہ بلبل ...