Asad Raza

اسد رضا

صحافی اور شاعر، طنزیہ و مزاحیہ شاعری بھی کی

Journalist and poet, known for his humour and satire

اسد رضا کے تمام مواد

9 غزل (Ghazal)

    سوچ کر مل ذرا توقف کر

    سوچ کر مل ذرا توقف کر یوں نہ ہر ایک سے تعارف کر زندگی خرچ کرنے والے سن موت پر بھی تو کچھ تصرف کر دین انسانیت کے جوہر سے اے خدا ہم کو بھی مشرف کر حد میں رہ کر ہی بے تکلف ہو ہو نہ محسوس یوں تکلف کر جھوٹ گو کامران ہوتا ہے اپنے سچ پر نہ اب تأسف کر چھپ کے جو بیچتے ہیں ملت کو ایسے ...

    مزید پڑھیے

    سینوں میں اگر ہوتی کچھ پیار کی گنجائش

    سینوں میں اگر ہوتی کچھ پیار کی گنجائش ہاتھوں میں نکلتی کیوں تلوار کی گنجائش پچھڑے ہوئے گاؤں کا شاید ہے وہ باشندہ جو شہر میں ڈھونڈے ہے ایثار کی گنجائش نفرت کی تعصب کی یوں رکھی گئیں اینٹیں پیدا ہوئی ذہنوں میں دیوار کی گنجائش پاکیزگی روحوں کی نیلام ہوئی جب سے جسموں میں نکل آئی ...

    مزید پڑھیے

    راہیں دھواں دھواں ہیں سفر گرد گرد ہے

    راہیں دھواں دھواں ہیں سفر گرد گرد ہے یہ منزل مراد تو بس درد درد ہے اپنے پڑوسیوں کو بھی پہچانتا نہیں محصور اپنے خول میں اب فرد فرد ہے اس موسم بہار میں اے باغباں بتا چہرہ ہر ایک پھول کا کیوں زرد زرد ہے لفاظیوں کا گرم ہے بازار کس قدر دست عمل ہمارا مگر سرد سرد ہے کیسا تضاد شاخ ...

    مزید پڑھیے

    بستر مرگ پر زندگی کی طلب

    بستر مرگ پر زندگی کی طلب جیسے ظلمت میں ہو روشنی کی طلب کل تلک کمتری جن کی تقدیر تھی آج ان کو ہوئی برتری کی طلب عمر بھر اپنی پوجا کراتا رہا اب ہوئی اس کو بھی بندگی کی طلب چیختے تھے بہت ہم ہر اک بات پر ہو گئی اب مگر خامشی کی طلب پیاس دنیا کی جس نے بجھائی سدا اس سمندر کو ہے تشنگی کی ...

    مزید پڑھیے

    ہونٹوں پہ اس کے جنبش انکار بھی نہیں

    ہونٹوں پہ اس کے جنبش انکار بھی نہیں آنکھوں میں کوئی شوخیٔ اقرار بھی نہیں بستی میں کوئی مونس و غم خوار بھی نہیں غالبؔ کا ہائے کوئی طرف دار بھی نہیں کشتی بری طرح ہے بھنور میں پھنسی ہوئی لیکن ہمارے ہاتھ میں پتوار بھی نہیں ان کو سزائیں دی ہیں زمانے نے بارہا ملزم بھی جو نہیں ہیں ...

    مزید پڑھیے

تمام