ہولی
سحر موسیقی ہوا پھر گونج اٹھے گوکل کے بن رقص فرمانے لگی پھر وادیٔ گنگ و جمن پھر شباب مست نکلا مل کے چہرے پر گلال پھر نکھر آیا بہار لالہ سے حسن چمن پھر ہوائے تند لے کر آئی ہولی کی بہار ہاتھ میں پچکاریاں لے کر چلے پھر مرد و زن پھر جنون زندگی کو مل گیا نام سرور پھر نظر آنے لگا ہر سادگی ...