نٹ کھٹ پتلی
پتلی میں شرمندہ ہوں میں نے تیرے بخیے ٹانکے عجلت میں تیرے دھاگے میں نے کس کر باندھے تھے تیرے چہرے پر مسکان سجائی اور تجھے اپنی پوروں پر چلوایا جب چاہا میں نے جلدی کی اور اتنی جلدی کی جتنی شاید تیرے بس کا روگ نہ تھا لیکن اب شرمندہ ہوں جن ہاتھوں سے لاکھ تماشے کر بیٹھا لرزے لرزے جاتے ...