Arman Najmi

ارمان نجمی

ارمان نجمی کے تمام مواد

23 غزل (Ghazal)

    نہ صرف اتنا کہ تند و تیز دھارا دیکھتا ہوں میں

    نہ صرف اتنا کہ تند و تیز دھارا دیکھتا ہوں میں جو کٹتا جا رہا ہے وہ کنارا دیکھتا ہوں میں پہنچ کر سرحد عرفاں پہ آنکھیں بجھنے لگتی ہیں یہ کس بے اعتباری کا نظارہ دیکھتا ہوں میں سبھی نظریں تو ہیں بجھتے چراغوں تک جمی لیکن بساط انجمن کو پارہ پارہ دیکھتا ہوں میں بھڑک اٹھتے ہیں جب شعلے ...

    مزید پڑھیے

    بدلے گا رخ ہوا کبھی تو

    بدلے گا رخ ہوا کبھی تو کھل جائے گا راستہ کبھی تو غفلت پہ خود اپنی چونک اٹھے گا سن کر وہ مری صدا کبھی تو ہو جائے گا منکشف بھی خود پر دیکھے گا وہ آئنہ کبھی تو کب تک یہ ادائے بے نیازی ٹوٹے گا یہ سلسلہ کبھی تو کھولے گا وہ مجھ پہ باب رحمت سن لے گا مری دعا کبھی تو قائم ہے امید پر ہی ...

    مزید پڑھیے

    بجھی نہیں ابھی یہ پیاس بھی غنیمت ہے

    بجھی نہیں ابھی یہ پیاس بھی غنیمت ہے زباں پہ کانٹوں کا احساس بھی غنیمت ہے رواں ہے سانس کی کشتی اسی کے دھارے پر یہ ایک ٹوٹی ہوئی آس بھی غنیمت ہے نشاں نمو کے ہیں کچھ تو بساط صحرا پر جھلستی جلتی ہوئی گھاس بھی غنیمت ہے پھر اس کے بعد تمہاری شناخت کیا ہوگی روایتوں کی یہ بو باس بھی ...

    مزید پڑھیے

    تاج زریں نہ کوئی مسند شاہی مانگوں

    تاج زریں نہ کوئی مسند شاہی مانگوں میں تو بس اپنے ہی ہونے کی گواہی مانگوں مجھ کو سقراط کا منصب نہیں حاصل کرنا کیا میں سچ بول کے اپنی ہی تباہی مانگوں ہار جاؤں گا تو مٹی کے قدم چوموں گا گرتی دیوار سے کیا پشت پناہی مانگوں زیب دیتا ہے مرے تن پہ فقیری کا لباس کسی دربار سے کیا خلعت ...

    مزید پڑھیے

    اپنی سچائی کا آزار جو پالے ہوئے ہیں

    اپنی سچائی کا آزار جو پالے ہوئے ہیں خود کو ہم گردش آفات میں ڈالے ہوئے ہیں بند مٹھی میں جو خوشبو کو سنبھالے ہوئے ہیں یہ سمجھتے ہیں کہ طوفان کو ٹالے ہوئے ہیں ہیں تو آباد مگر در بدری کی زد پر وہ بھی میری ہی طرح گھر سے نکالے ہوئے ہیں اپنی رفتار سے آگے بھی نکل سکتا ہوں مجھ پہ کب حاوی ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    حنا رنگ ہاتھوں میں

    تو کیا زندگی نے تمہیں وہ سبھی کچھ دیا جس کی تم آرزو مند تھیں کہ میری طرح تمنا کے کشکول خالی رہے اور بخشش کا لمحہ تمہیں اور نادار کر کے گزر بھی گیا مجھے یہ بتایا گیا ہے تمہاری امیدوں کی شاداب فصلوں پہ جب سنگ باری ہوئی تو ٹوٹے ہوئے خواب کی کرچیاں اپنے احساس کی ساری ویرانیوں میں ...

    مزید پڑھیے