مگر میری آنکھوں میں
مینہ برستا ہے آنگن میں بوندوں کی رم جھم میں چڑیاں چہکتی ہوئی چار سو گھومتی ہیں چھتوں پر گھنے کالے بادل بنے دیوتا جھومتے ہیں ستونوں سے لپٹی ہوئی سرخ پھولوں کی بیلیں برستے ہوئے مینہ کی بوچھار میں اپنا جوبن نکھارے مچلتی ہیں آنگن میں کھلتے ہوئے خالی کمرے اندھیرے کی بکل میں سمٹے ...