Anwar Khan

انور خان

کشمیر کے نوجوان شاعر

Young poet from Kashmir

انور خان کی نظم

    چھت پر بارش برس رہی ہے

    چھت پر بارش برس رہی ہے دیواروں پر دھول جمی ہے کھڑکی کے پٹ اب بھی کھلے ہیں چڑیا اندر جھانک رہی ہے اندر شور ہے سناٹے کا باہر شور کا سناٹا ہے عجب سا اک بازار لگا ہے گونگے بولیاں بیچ رہے ہیں اندھے یہ سب دیکھ رہے ہیں شاید کچھ ہونے والا ہے جانے کیا ہونے والا ہے چڑیا اندر جھانک رہی ہے

    مزید پڑھیے

    رد عمل

    دور جنگل کے گھنے پیڑوں پر شام کے سرمئی اندھیرے میں جب بھی پنچھی پلٹ کے آتے ہیں میرا تنہا اداس ویاکل من غم کے سائے میں ڈوب جاتا ہے

    مزید پڑھیے