Anwar Khan

انور خان

کشمیر کے نوجوان شاعر

Young poet from Kashmir

انور خان کی غزل

    کہاں تک مجھ کو ٹھکرائے گی دنیا

    کہاں تک مجھ کو ٹھکرائے گی دنیا کبھی تو خود کو سمجھائے گی دنیا میاں دل سے غلط فہمی نکالو تمہارے بن بھی چل جائے گی دنیا مجھے بھی روک ہی لے گا زمانہ تمہیں بھی یاد آ جائے گی دنیا اسے اپنا نہیں ہے ہوش انورؔ تمہیں کیا خاک سمجھائے گی دنیا

    مزید پڑھیے

    اتری شام تو برسا پانی یا اللہ

    اتری شام تو برسا پانی یا اللہ ہم جیسوں کی یہی کہانی یا اللہ کیوں ہم پہ الزام ہے مولیٰ سازش کا کب تھے ہم دریا طوفانی یا اللہ سورج کی دہلیز پہ آ کر ٹھہر گئے اندھیروں نے کیا ہے ٹھانی یا اللہ من مندر میں پیار کی کوئی گونج نہیں بھیج کوئی میرا دیوانی یا اللہ اپنے لشکر میں جب صرف ...

    مزید پڑھیے

    کہاں تک دور رہ پاؤں گا خود سے

    کہاں تک دور رہ پاؤں گا خود سے میں اک دن ملنے آ جاؤں گا خود سے زمیں کی وسعتوں کو چھوڑ دوں گا وفاداری نبھا جاؤں گا خود سے بہت مشکل ہے صحرا پار کرنا تمہارے بن نہ مل پاؤں گا خود سے مجھے نہ روک پائے گی یہ دنیا مجھے لگتا ہے ٹکراؤں گا خود سے

    مزید پڑھیے

    ہوا کے ساتھ اڑ جائے گا پانی

    ہوا کے ساتھ اڑ جائے گا پانی یہیں پھر لوٹ کر آئے گا پانی تعلق اک مسلسل سلسلہ ہے جہاں ٹھہرے گا مر جائے گا پانی مسلسل بارشیں ہوتی رہیں تو ہمارے گھر بھی آ جائے گا پانی ہماری پیاس بڑھ جائے گی جس دن اسی دن آگ بن جائے گا پانی جنوں کی فصل گر اگتی رہی تو زمیں پر آگ برسائے گا پانی

    مزید پڑھیے