ہوا کے ساتھ اڑ جائے گا پانی
ہوا کے ساتھ اڑ جائے گا پانی
یہیں پھر لوٹ کر آئے گا پانی
تعلق اک مسلسل سلسلہ ہے
جہاں ٹھہرے گا مر جائے گا پانی
مسلسل بارشیں ہوتی رہیں تو
ہمارے گھر بھی آ جائے گا پانی
ہماری پیاس بڑھ جائے گی جس دن
اسی دن آگ بن جائے گا پانی
جنوں کی فصل گر اگتی رہی تو
زمیں پر آگ برسائے گا پانی