زمین کا بوجھ
ازل سے ارتقا کی رہ گزر میں ہزاروں قافلے ہیں جادہ پیما ابد کی منزلوں میں چلتے چلتے بہت سے لوگ کھو کر رہ گئے ہیں غبار راہ ہو کر رہ گئے ہیں جنہیں سرمایۂ عرفاں ملا تھا جنہیں عقل جنوں ساماں ملی تھی وہ اپنی منزلوں کی سختیوں کو سفر کی ناسزا بد بختیوں کو ادائے تمکنت سے پی گئے ہیں اور ان ...