Ammar Yasir Migsi

عمار یاسر مگسی

عمار یاسر مگسی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    اک سانولے بدن سے محبت قبول کر

    اک سانولے بدن سے محبت قبول کر اے رب عشق دل کی شہادت قبول کر آنکھوں سے میری اس کے دوپٹے تک آیا ہے اے رب درد اشک کی ہجرت قبول کر صحرا اگر نہیں ہے تو صحرا سے کم نہیں اے رب قیس قلب کی وحشت قبول کر دل نے ابھی بچھائی ہے جائے نماز عشق لکنت زدہ زباں کی اقامت قبول کر میں نے نماز چھوڑ کے ...

    مزید پڑھیے

    آیت حسن کی جب میں نے تلاوت کی تھی

    آیت حسن کی جب میں نے تلاوت کی تھی عشق نے آ کے مرے ہاتھ پہ بیعت کی تھی جب ثبوت اور زمانہ تھا محبت کے خلاف میں نے اس وقت زلیخا کی حمایت کی تھی مجھ کو مرنے نہ دیا شعر اتارے مجھ پر عشق نے بس یہ مرے ساتھ رعایت کی تھی گرم بازار ہے دل کا تو خسارہ ہی سہی طے خریدار سے میں نے یہی قیمت کی ...

    مزید پڑھیے

    جب اس کے وصل کی خواہش جوان ہو رہی تھی

    جب اس کے وصل کی خواہش جوان ہو رہی تھی وہ شاہزادی یقیں سے گمان ہو رہی تھی وہ میرے پیار سے منکر ہوئی تھی اس پل جب قسم اٹھا رہا تھا میں اذان ہو رہی تھی میں اس سے عشق پہ گھنٹوں سے بحث کر رہا تھا نہ میرے اشک رکے نہ تھکان ہو رہی تھی جدا ہوئی تھی وہ جب دل پہ وار کرنے کو فلک پہ قوس قزح بھی ...

    مزید پڑھیے

    ہے شام اداس اذیت دعا نماز اور عشق

    ہے شام اداس اذیت دعا نماز اور عشق ہے دشت چاند ہوا میں خدا نماز اور عشق ادھر ہیں شکوے تکبر انا خدا اور حسن ادھر ہیں اشک ندامت قضا نماز اور عشق سکوت اندھیرا تہجد کا وقت رات چراغ تمہارے پاؤں مرے ہونٹ ادا نماز اور عشق یزید ظلم ستم تخت تاج بیعت فوج حسین صبر رضا کربلا نماز اور عشق

    مزید پڑھیے

    کیسا ڈر اشکوں کی نقل مکانی پر

    کیسا ڈر اشکوں کی نقل مکانی پر ہجر کا پہرہ ہے آنکھوں کے پانی پر اس کو ہنستا دیکھ کے پھول تھے حیرت میں وہ ہنستی تھی پھولوں کی حیرانی پر چشمے کے پانی جیسا شفاف ہوں میں داغ کوئی دل میں ہے نہ پیشانی پر گرہ لگا کر چادر ڈالی مصرعے کی میں نے دوسرے مصرعے کی عریانی پر والعصر انا ...

    مزید پڑھیے

تمام