سقراط کی بیوی
کہتے ہیں بڑی تیز تھی سقراط کی بیوی خاوند سے بس لڑتی ہی رہتی تھی وہ دن رات سقراط کے اپنے ہی مشاغل کی تھی بہتات حیران تھا کیوں کر ہو بسر ایسے میں اوقات ایسے میں کہاں فلسفہ سوجھے ہے کسی کو چلتا رہے ہر وقت جہاں دور خرافات حیران تھا بے چارہ کرے بھی تو کرے کیا قابو میں نہ بیوی تھی نہ ...