Altaf Parwaz

الطاف پرواز

الطاف پرواز کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    لاکھ تیری ہی طرح کیوں نہ پرایا ہوتا

    لاکھ تیری ہی طرح کیوں نہ پرایا ہوتا تجھ سا کوئی تو مرے دھیان میں آیا ہوتا وقت کے ساتھ تو چلتا ہے زمانہ سارا وقت کے ساتھ مری طرح نبھایا ہوتا میں ترے شہر میں تنہا ہوں نہ جانے کب سے تو نہ ہوتا تری دیوار کا سایا ہوتا کھلکھلاتے ہوئے لمحوں سے لپٹنے والو روٹھنے والی رتوں کو بھی منایا ...

    مزید پڑھیے

    صبا کی بات سنیں پھول سے کلام کریں

    صبا کی بات سنیں پھول سے کلام کریں بہار آئے تو ہم بھی جنوں میں نام کریں نہ کوئی ریت کا ٹیلہ نہ سایہ دار درخت رہ وفا میں مسافر کہاں قیام کریں قدم قدم پہ ملے بولتے ہوئے پتھر تمہی بتاؤ کہ اب کس سے ہم کلام کریں مہک اڑاتی ہوئی آئی ہے نسیم بہار کہو اب اہل چمن سے کہ فکر دام کریں ہماری ...

    مزید پڑھیے

    سمندروں کو اٹھائے پھری گھٹا برسوں

    سمندروں کو اٹھائے پھری گھٹا برسوں مگر میں پیاس نہ اپنی بچھا سکا برسوں بس اتنا یاد ہے تجھ سے ملا تھا رستے میں پھر اپنے آپ سے رہنا پڑا جدا برسوں میں ایک عمر بھٹکتا رہا ہوں صحرا میں کہ میری خاک اڑاتی رہی ہوا برسوں ہمی نے دامن شب کو نہ ہاتھ سے چھوڑا سحر کے گیت سناتی رہی صبا ...

    مزید پڑھیے

    اینٹ دیوار سے جب کوئی کھسک جاتی ہے

    اینٹ دیوار سے جب کوئی کھسک جاتی ہے دھوپ کچھ اور میرے سر پہ چمک جاتی ہے کتنے دروازے مجھے بند نظر آتے ہیں آنکھ جب اٹھ کے سر بام فلک جاتی ہے مجھ سے اس بات پہ ناراض ہیں ارباب خرد بات آئی ہوئی ہونٹوں پہ اٹک جاتی ہے مطمئن ہو کے کبھی سانس نہ لیں اہل چمن آگ سینوں میں ہوا پا کے بھڑک جاتی ...

    مزید پڑھیے