وطن آزاد کرنے کے لئے
ہند کا اجڑا چمن آباد کرنے کے لئے درد کے مارے ہوؤں کو شاد کرنے کے لئے اک نیا عہد جہاں آباد کرنے کے لئے قصر استبداد کو برباد کرنے کے لئے جھوم کر اٹھو وطن آزاد کرنے کے لئے صفحۂ ہستی سے باطل کو مٹانے کے لئے خرمن اعدا پہ اب بجلی گرانے کے لئے اہل زر کی بے کسی پر مسکرانے کے لئے یعنی ...