Altaf Ahmad Qureshi

الطاف احمد قریشی

معروف ادیب و شاعر، ممتاز ادبی شخصیات کے ساتھ کیے گیے اپنے مکالموں کے لیے جانے جاتے ہیں

Well-known author and poet, known for his dialogues with prominent literary figures

الطاف احمد قریشی کی نظم

    نہ رہنے کا دکھ

    اک ایسا لمحہ آئے گا جب کانپے گی شاخوں پر رنگوں کی لو اور خوشبو مر جائے گی جن آنکھوں نے سب سمتوں پر پھیلی ہوئی نیلی چادر کو اور سورج کو دیکھا ہوگا اور ستارے دیکھے ہوں گے اور یہ دنیا انسانوں سے لدی ہوئی معصوم سی دنیا دیکھی ہوگی وہ نہ رہیں گی دلوں کے اندر بسنے والے جذبے تھک کر سوچیں ...

    مزید پڑھیے

    رات صبح بہار ہوگی

    مہیب سایوں میں پل رہا ہوں کہ لاکھ رنج و الم میں محصور ایک جنس گراں ہے اقرار جس کا آفات کا سبب ہے میں کیسے بھولوں میں بھول جاؤں کشمکش میں دھول آنکھوں میں جھونک ڈالوں تو رات صبح بہار ہوگی مرا تسلسل میرے مقدر کے ساتھ پیہم رواں دواں ہے زمین سائے کو جھیل لے گی میں چل پڑوں گا جو بھید ...

    مزید پڑھیے