Alimullah

علیم اللہ

علیم اللہ کی غزل

    نور حق بے حجاب عشق اللہ

    نور حق بے حجاب عشق اللہ یاد دلبر شراب عشق اللہ می محبت کے آسماں پہ ظہور پرتو آفتاب عشق اللہ جب دکھاتا ہے رب جمال اپنا دیکھ لے بے نقاب عشق اللہ عشق میں دل ربا کے اے زاہد سرنگوں شیخ و شاب عشق اللہ بزم لاہوت میں سن اے درویش ہے صدائے رباب عش اللہ جو سنا ہے صدائے سر نگوں وو چہ پایا ...

    مزید پڑھیے

    عبث کیوں عمر سونے میں گنوایا

    عبث کیوں عمر سونے میں گنوایا جو کوئی جاگا سو اپنے پیو کو پایا مسافر راہ پر سونا بھلا نہیں جو کوئی سویا وہی حسرت لجایا جتن ہشیار لے جا مال اور دھن جہاں میں آ کے تو جو کچھ کمایا اگر کوئی سو رہے رہ میں خطر کے گنوایا مال اپنے کو کھپایا علیمؔ اللہ سوتا تھا خواب میں مست کریم اپنا ...

    مزید پڑھیے

    لگا کر عشق کا کجرا نین کو

    لگا کر عشق کا کجرا نین کو دکھاؤں یاں سیتی حب الوطن کو بزاں لے جاؤں ہر لحظے میں اک بار کہ جب لگ روح سوں رشتہ ہے تن کو رہے عالم میں اس کا سیر اور طیر نہ دیکھے اس کے کوئی مستانے پن کو چمن سوں دل کے عالم کو خبر نہیں ہمیشہ دیکھتے خاکی بدن کو کر آؤں سیر دل کے بوستاں کا نہ جاوے وہ کبھی ...

    مزید پڑھیے

    غفلت میں سویا اب تلک پھر ہووے گا ہشیار کب

    غفلت میں سویا اب تلک پھر ہووے گا ہشیار کب یاری لگایا خلق سوں پاوے گا اپنا یار کب جھوٹی محبت باندھ کر غافل رہا اپنے سوں حیف بلبل ہوں سنپڑا دام میں دیکھے گا پھر گل زار کب یہ خواب و خور فرزند و زن اور مال و زر زنداں ہوا تو چھوٹ کر اس قید سوں حاصل کرے دیدار کب حرص و ہوا بغض و حسد کبر ...

    مزید پڑھیے

    عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا

    عقل کو چھوڑ عشق میں آ جا خام ہے عشق سوں جو کوئی لا جا عشق بازی میں دل کو رکھ ثابت اپنا معشوق آپ میں پا جا عشق کی راہ میں ہے یک رنگی کیا وہاں بادشاہ کیا راجا عشق کی راہ میں مسافر کو عاشقاں بولتے ہیں جلد جا جا شہ سوں پایا ہے جب وصال علیمؔ فوج عشاق میں طبل باجا

    مزید پڑھیے

    کیتا کہیں پکار اے غافل بیا بیا

    کیتا کہیں پکار اے غافل بیا بیا پھرتا ہے کیوں تو بھول اپس کا پیا پیا بوجھا ہے کیوں اجل کو اپس سے بعید کر غفلت میں چپ عمر کو تو ضائع کیا کیا اب تو سمجھ ٹک ایک ترا جان کون ہے پاپا ہے جی کو جس نے موا نہیں جیا جیا لیکن نہیں ہے کام ہر اک خام کا یہاں عاشق وہی ہوا ہے کہ جو سر دیا ...

    مزید پڑھیے

    عقل جزوی چھوڑ کر اے یار فکر گل کرو

    عقل جزوی چھوڑ کر اے یار فکر گل کرو مشعل دل کو چتا فانی چراغاں گل کرو دل لگاؤ ایک سے دونوں جہاں جس کا ظہور بوالہوس ہو کر نہ ہرگز عادت بلبل کرو میں محبت سوں ہمیشہ عشق میں سرشار ہوں نشۂ فانی سوں مت خاطر کو خوئے مل کرو زلف و عارض ہے منور دیکھ وجہ اللہ کا تم نہ کو سیر چمن اور خواہش ...

    مزید پڑھیے

    حسن کا دیکھ ہر طرف گل زار

    حسن کا دیکھ ہر طرف گل زار عندلیباں ہوئے ہیں دل افگار عشق کی مے سوں جو ہوا سرمست دل ہوا اس کا خانۂ خمار یار آیا ہے جب معالج ہو درد فرقت میں نہیں رہا بیمار آپ عاشق ہے حسن پر اپنے ہے مرے جان کا عجب اسرار کہیں عاشق کہیں ہوا دلبر کہیں معشوق کیں ہوا دل دار کیں ہوا شمس کیں ہوا ہے ...

    مزید پڑھیے

    لا مکاں لگ عاشقاں کے عشق کا پرواز ہے

    لا مکاں لگ عاشقاں کے عشق کا پرواز ہے آسمان اور عرش و کرسی ان کا پا انداز ہے اک تفکر ان کا افضل از طاعت ہفتہ و سال سب خلائق پر انہوں کا اس سبب اعزاز ہے عالماں اور عابداں کی بندگی سب قیل و قال عاشقاں کے دل میں روشن جو کہ مخفی راز ہے موتو قبل ان تموتوا حال ہے عشاق کا عالماں کے گوش ...

    مزید پڑھیے

    تو ہے کس منزل میں تیرا بول کھاں ہے دل کا ٹھار

    تو ہے کس منزل میں تیرا بول کھاں ہے دل کا ٹھار دم ترا آتا ہے کھاں سوں بول کھاں جاتا ہے بھار دم کے تئیں بوجھا سو کہتے اس کے تئیں انسان ہے نہیں تو صورت آدمی سیرت میں ہے مثل حمار میں کہتا سو کون ہے اور تو سمجھتا ہے کسے کیوں عبث میں تو میں پڑ کر بے عبث ہوتا ہے خوار راہ بر ہے کون تیرا ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 4